تلنگانہ میں اپنے تین روزہ دورہ کی تکمیل کے بعد بی جے پی کے قومی صدر امیت
شاہ آج حیدرآباد سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ آندھراپردیش پہنچے ۔ایک ہی طیارہ میں امیت شاہ ،اے پی
کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو،مرکزی
وزرا وینکیا نائیڈواورسوجناچودھری حیدرآباد سے وجئے واڑہ کے گناورم پہنچے ۔چندرابابونائیڈو نے امیت شاہ کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا ۔